K خوست میں شہید خالقداد بابڑ کی میت کے ہمراہ جاری احتجاجی دھرنے میں صوبائی اور وفاقی حکومتی نمائندے اور وفد کی عدم شرکت انتہائی قابل افسو س ہے ،نخواملی عوامی پارٹی

بدھ 17 اگست 2022 22:25

> کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2022ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی نے کہا ہے کہ ضلع ہرنائی کے علاقہ خوست میں شہید خالقداد بابڑ کی میت کے ہمراہ جاری احتجاجی دھرنے میں صوبائی اور وفاقی حکومت کے نمائندے اور وفد کی عدم شرکت کو انتہائی قابل افسوس اور قابل گرفت عمل قرار دیا گیاہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز احتجاجی دھرنا کے شرکاء نے شہید عبدالخالق بابڑ کو گزشتہ روز سپرد خاک کردیا گیااور اس واقعہ کے خلاف ہرنائی ،شاہرگ خوست کے مقام نہ صرف شٹر ڈائون وپہیہ جام ہڑتال بلکہ عوام بالخصوص خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد میںشرکت اور سیاسی کارکنوں نے سڑکوںپر نکل کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا لیکن اس کے باوجود حکومت غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی نے بہت پہلے ہی ایف سی کی جانب سے پشتون سرزمین ، ان کے معدنیات /وسائل پر قبضے کے استعماری عزائم کی نہ صرف نشاندہی کی بلکہ اس کے خلاف پر امن جمہوری احتجاجی تحریک چلائی اور تمام عوام کو ایف سی کے ناروا اور عوام دشمن عزائم قبضہ گیری ، بھتہ خوری ، سویلین حکمرانی کے خاتمے ،منی مارشلاء نافذ کرنے پشتونوں کو اپنے ہی سرزمین اور وسائل سے مختلف حربوں کے ذریعے بیدخل کرنے ،پشتون عوام کو ہر شعبہ زندگی میں بدترین حالات سے دوچار کرنے کی صورتحال سے بروقت آگاہ کیا تھا اب بھی عوام متحد ومنظم ہو کر ایف سی کے جاری ظلم کے خلاف پر امن جمہوری احتجاج کے ذریعے اپنے آئینی حقوق اور قدرت کی جانب سے دیئے گئے وسائل جس کے مالک عوام ہیں کی دفاع اور اس کی تحفظ کرسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ خوست احتجاجی دھرنا کمیٹی کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے اور وفاقی اور صوبائی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ایف سی فورس کی جانب سے پشتون عوام، ان کی سرزمین اور وسائل سے متعلق عوام دشمن عزائم وپالیسی کو ترک کرنے کیلئے انتہائی سنجیدگی سے اقدامات اٹھائیں اور عوام کے سرومال کے تحفظ کیلئے صوبے کی اپنی پولیس اور لیویز فورس کو جدید اسلحہ وتربیت سے استوار کرے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں