جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ بلدیاتی انتخابات میں عوامی قوت سے کامیابی حاصل کر یگی ،مولانا خور شید احمد

بدھ 17 اگست 2022 22:25

Tکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2022ء) جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری سینئر نائب امیر مولانا خور شید احمد،مولانا حافظ سردار محمد نورزئی حاجی عبداللہ سلیمان مولانا جمال الدین حقانی حاجی شبیر احمد کرد مولانا عزیز الرحمان مولانا مفتی محمد یاسر رفیق مولانا عزیز اللہ مولانا جاوید مہتاب گشکوری نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ بلدیاتی انتخابات میں عوامی قوت سے کامیابی حاصل کریں گی جمعیت علما اسلام عوام کا نمائندہ جماعت ہے عوام کا امیدیں جمعیت علما اسلام سے وابستہ ہے جمعیت عوام کی خودمختاری اور حقوق کے حصول کیلئے جنگ لڑر ہے ہیں ان خیالات اظہار انہوں نے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کشمیر آباد فیروز آباد کے دورہ کے موقع یونٹ کے مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس زیر صدارت امیر یونٹ حاجی شبیراحمدکرد منعقدہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے اور 2یکم ستمبر کو جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی مجلس عمومی کو کامیاب بنانے کیلئے یونٹوں کے ضلعی مجلس عمومی کے اراکین کا شرکت یقینی بنانے کیلئے ترغیب دی گئی ضلعی قائدین نے یونٹ کے تمام شعبہ جات کے رجسٹر اور ریکارڈ چیک کئے جس پر مزید سے مزید کا م کرنے پر زور دیا گیا اجلاس سے جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری سنئیر نایب امیر مولانا خور شید احمد ضلعی معاون ناظم مالیات مولانا حافظ سردار محمد نور زئی حاجی عبداللہ سلیمان خیل ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا جمال الدین حقانی جمعیت علما اسلام کشمیر آباد فیروز آباد کے امیر حاجی بشیر احمد جنرل سیکرٹری مولانا عزیز الرحمان نایب امیر مولانا مفتی محمد یاسر رفیق سرپرست مولانا عزیز اللہ مولانا محمد جاوید اور مہتاب گشکوری ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دور اسلام پسندوں کا ہے جمعیت علما اسلام لادینیت پھیلانے والے عناصر کیخلاف جہد وجہد کو جہاد سمجھتی ہے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی نام پر ملک کے نوجوانوں کو فحاشی عریانی پھیلانے کی طرف دیکھیل جارہا ہے تبدیلی کے دعویداروں نے ملک وقوم کو لاقانونیت اور اسلام ملک مخالف پالیسیوں کی طرف گامزن کردیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام پاکستان اور اسلام مخالف پالیسیوں کی پھیلانے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کیورکرز جمعیت علما اسلام کو ہر سطح پر مزید فعال ومنطم کرنے کے لئے متحرک ہوجائے انہوں نے مزید کہا کہ ایکم ستمبر کو جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر مجلس عمومی کے اجلاس کے انعقاد سے دورس نتائج برآمد ہونگے آخر میں جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی قائدین کے اعزاز میں پرتکلف عصرانہ دیا گیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں