ی*منفی پروپیگنڈا کرنے والے کرائے پر دستیاب ہوتے ہیں،رہنماجمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ

بدھ 17 اگست 2022 22:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2022ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا قاری مہر اللہ حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میرسرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ حافظ مجیب الرحمن ملاخیل،حاجی ولی محمد بڑیچ حافظ سراج الدین سالار حافظ سید سعداللہ آغا حاجی محمد شاہ لالا حافظ شبیر احمد مدنی حاجی قاسم خان خلجی حاجی صالح محمد میر فاروق لانگو مولانا جمال الدین حقانی مفتی نیک محمد فاروقی مولانا محمد عارف شمشیر مفتی محمد ابوبکر حافظ دوست محمد اور دیگر نے حلقہ36پشتون آباد،الجہاد یونٹ پشتون باغ،مدنی یونٹ پشتون باغ، دیبہ ترخہ یونٹ ،خالدبن ولید میاں غنڈی، البدر یونٹ پشتون باغ، نوحصار یونٹ ،سمنگلی یونٹ،حلقہ 22شالدرہ،سیداحمد شہید یونٹ تحصیل کچلاک دیوبند یونٹ ،سرہ غڑگئی، حلقہ 25پشین اسٹاپ ،وحدت کالونی، حلقہ 7فقیرمحمد روڈ، حلقہ 21شالدرہ، الفجر یونٹ اسپنی روڈ ،رند آباد حلقہ 46 سمیت دیگر یونٹوں کی مجالس عاملہ کے اجلاسوں میں شرکت کرکے ان کی کارکردگی کا تنقیدی جائزہ لیا، شعبہ اطلاعات ، شعبہ مالیات ، شعبہ انصار الاسلام اور ناظم عمومی کے رجسٹروں کو چیک کیا گیا علاقائی سطح پر تعلیمی اداروں ، مراکز صحت اور پولیس اسٹیشن کی کارکردگی کی رپورٹ لی گئی ،اجلاسوں سے خطاب کرتے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے قائدین نے کہا کہ منفی پروپیگنڈا کرنے والے کرائے پر دستیاب ہوتے ہیں ،بعض لوگوں کی سیاست سوشل میڈیا کی ایڈیٹ شدہ ویڈیوز اور فیک تصاویر کے گرد گھومتی ہے، جمعیت کے خلاف بولنے والوں نے چار سال نیازی کی گود میں بیٹھ کر قادیانی لابی،اسرائیلی لابی اور غیر ملکی فنڈز پر ملک کے نظریات تبدیل کرنے پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی تھی، آج وہ دوسروں کے ہاں منظور نظر ہونے کی دوڑ میں اخلاقی طور پر گرکر فیک تصاویر کی آڑ میں قائدین کی کردار کشی کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جمعیت علما اسلام ہر ایرے غیرے کو جواب دینے کی پابند نہیں ہے ، جمعیت علما اسلام کے کارکنوں کی نظریں منزل کی جانب مرکوز ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ نے دیگر امور کی طرح بلدیاتی انتخابات کی اصلاحات کیلئے دن رات ایک کرکے محنت کی جو قابل ستائش ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں