عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت گرنے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کو مہنگا کرنا ظلم کا انتہا ہے،رہنماجمعیت علما اسلام (نظریاتی )پاکستان

بدھ 17 اگست 2022 22:25

,کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2022ء) جمعیت علما اسلام (نظریاتی )پاکستان کے مرکزی سینئرنائب امیر مولناعبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولنا محمودالحسن قاسمی مرکزی نائب امیر مولنا عبدالروف مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ ڈپٹی اطلاعات ڈاکٹر محمودالحسن ڈپٹی مالیات مفتی فدا الرحمن نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت گرنے کے باوجود ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کو مہنگا کرنا ظلم کا انتہا ہے عالمی قیمتوں کے کمی کے ساتھ مہنگای سے ستاے عوام کو ریلیف دیاجاے اور بے تحاشہ ٹیکسوں میں کمی لاے انہوں نے کہا کہ جب عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہورہی ہیں تو نااہل حکمران عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کیوں مہنگا فروخت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران نے عوام پر نت نئے ٹیکسوں، مہنگائی اور سودی نظام معیشت سے عوام کی زندگی اجیرن بناکر رکھ دی ہے۔

(جاری ہے)

پوری دنیا میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جارہا ہے لیکن پی ڈی ایم کی حکومت نے عوام کو تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ پہنچانے کی بجائے مزید مہنگا کرکے عوام دشمنی کا ثبوت دیا۔ مہنگائی کی سیلاب نے عوام کو غرق کردیا حکومت کی استحصالی اور آئی ایم ایف کی مسلط کردہ پالیسیوں سے غریب عوام کی خون کو نچوڑا جارہا ہی. عوام کی قوت خرید ختم ہوچکی پیٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئی انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پرتیل کی قیمتوں میں کمی کی باوجود قیمتوں میں کمی نہ کرکے عوام کو مایوس کردئیے تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کی بجائے قیمتیں بر قرار رکھ کر حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کیے حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف گروی رکھ دی انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران طبقہ صرف خوشنما الفاظ اور نئے طریقوں و انداز سے قوم کو بہلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں