کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم حملے میں 2افرادزخمی

بدھ 17 اگست 2022 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم حملے میں 2افرادزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے موسیٰ کالونی میں نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا جوزوردار دھماکے سے پھٹ گیا جسکے نتیجے میں2راہ گیر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا واقعہ کے بعد پولیس اورسیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں