وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ اوردیگر کا اظہارتعزیت

بدھ 17 اگست 2022 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ ، وزیر مملکت برائے توانائی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی، سینیٹر کامران مرتضیٰ، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، سابق ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان ایم رئوف عطائ ایڈووکیٹ، فیاض حسن سجاد ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عثمان فیاض، صدر محمد سلمان ملک اور دیگر نے پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے رہنما عنصرظہور شیخ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کے لئے بلند درجات اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں