میر خیر محمد مری ایڈوکیٹ کی جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو مبارکباد ، نیک تمنائوں کا اظہار

جمعہ 9 دسمبر 2022 13:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2022ء) ڈسڑکٹ بار کچھی نائب صدر قبائلی سیاسی رہنما اور سینئر قانون دان میر خیر محمد مری ایڈوکیٹ نے جنرل عاصم منیر کو بطور چیف آف آرمی سٹاف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے دونوں سینئر افسران کی فوج کے سینئر ترین عہدوں پر تعیناتی ملک اور ادارے کے لیے خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

جنرل سید عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کا شمار پاک فوج کے باصلاحیت افسران میں ہوتا ہے، ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، حالیہ تعیناتیوں سے ملک کا دفاع مزید مضبوط ہوگا ۔خیر محمد مری ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ پاک فوج کے پیشہ ورانہ مہارت کو پوری دنیا میں سراہا جاتا ہے۔پاک فوج نے ہمیشہ دشمن کے آنکھوں میں آنکھ ملا کر جواب دیا ہے۔ان کا پوری دنیا ایک نام اورپہچان ہے،پاک فوج نے ہمیشہ اپنی سرزمین کی حفاظت کیلے گراں خدمات سر انجام دی ہیں ،ہمیں اپنے پاک فوج کے افسران اور جوانوں پر فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں