وفاقی بجٹ میں بلوچستان اور فاٹاکے پسماندہ اضلاع کے لیے اربوں روپے مختص کرنے سے عوام کامعیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ،مرزا شمشاد

جمعہ 9 جون 2023 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2023ء) سماجی وسیاسی رہنما مرزا شمشادنے نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں تمام طبقات کے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے پر وزیراعطم محمد شہبازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2023-24کے لیے وفاقی بجٹ میں تعلیم کے لیے 8ارب 50کرورڑ روپے مختص کرنے سمیت بلوچستان اور فاٹاکے ضم شدہ اضلاع ،جنوبی پنجاب اور اندرون سندھ کے پسماندہ اضلاع کے لیے اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں جس سے ان علاقوں کے عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ،یہ بات انہوں نے جمعہ کو ”ا ے پی پی “سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہو ں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)پاکستان کی خالق جماعت ہے جس نے ہمیشہ چاروں صوبوں کے عوام کی تعمیر وترقی کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں