پہلی مرتبہ ورکنگ جرنلسٹس کی ہیلتھ انشورنس کے لئے رقم مختص کر نا خوش آئند عمل ہے ، روزی خان کاکڑ

جمعہ 9 جون 2023 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 2023-24کو عوام دوست اور متوازن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں مزدورکی کم سے کم اجرت 32ہزار روپے مقرر کرنے ،تنخواہوں میں 30سے 35فیصد اور پنشن میں ساڑھے 17فیصد اضافے کی منظوری دیکروفاقی حکومت نے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ”اے پی پی “سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ مشکل معاشی حالات کے باجود وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے متوازن بجٹ پیش کیا ہے۔وفاقی بجٹ 2023-24ءمیں پہلی مرتبہ ورکنگ جرنلسٹس کی ہیلتھ انشورنس کے لئے ایک ارب روپے کی رقم مختص کر نا خوش آئند عمل ہے ،انہوں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ اپنی تجاویز اور بجٹ سفارشات کوخزانہ کی قائمہ کمیٹیوں اور سینیٹ وقومی اسمبلی میں پیش کرکے بجٹ کو مزید فلاحی وعوام دوست بنایا جائےکیونکہ اس وقت مہنگائی کی وجہ سے عوام کو ہر شعبے میں ریلیف دینے کی ضرورت ہے ۔ روزی خان کاکڑنے مزید کہا کہ کفایت شعاری کی پالیسی اپنا کر ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کے لیے ہمیں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہئیے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں