تجابان میں شمسی توانائی کے منصوبے کا افتتاح

جمعہ 9 جون 2023 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2023ء) جنوبی بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تجابان میں ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے مکران اسکاؤٹس کے تعاون سے تعمیر کئے گئے شمسی توانائی کے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس منصوبے نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تجابان کو مکمل طور پر شمسی توانائی پر منتقل کر دیا ہے اور مقامی لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے شمسی توانائی سے چلنے والے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر کو بھی ممکن بنایا ہے۔ مذکورہ واٹر پلانٹ سے 2000 سے زائد مقامی آبادی اور 500 طلباء مستفید ہوں گے۔ تجابان کے عوام نے ایف سی بلوچستان ساؤتھ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں