فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ میں زیر علاج کانگووائرس کامریض انتقال کرگیا

پیر 9 ستمبر 2024 22:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2024ء) فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ میں زیر علاج کانگووائرس کامریض انتقال کرگیا، بلوچستان میں رواں سال کانگوسے انتقال کرنے والوں کی تعداد6ہوگئی ۔

(جاری ہے)

اسپتال انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد سے تعلق رکھنے والے 55سالہ مریض کو پانچ روزقبل اسپتال لایاگیا تھا،جہاں آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھا اور آج انتقال کرگیا،لاش ضروری ا کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی صوبے میں رواں سال کانگووائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد6ہوگئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 33 افراد کانگو وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں