محکمہ ماحولیات کی کاروائیاں جاری ماحولیاتی قوانین پر عمل نہ کرنے پر ضلع حب کی صنعتی فرم کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا

پیر 9 ستمبر 2024 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2024ء) محکمہ ماحولیات کی کاروائیاں جاری ماحولیاتی قوانین پر عمل نہ کرنے پر ضلع حب کی صنعتی فرم کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا محکمہ تحفظ ماحولیات ضلع حب کے ڈپٹی ڈائریکٹر طارق رند کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان ماحولیاتی تحفظ ایکٹ، 2012 کے سیکشن 24 اور 25 کے تحت صدیق سنز فیکٹری پر جرمانے کا نفاذکردیاگیا ہے ۔

ای پی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ماڈل ٹائون ضلع حب کے شہریوں کی شکایت پر محکمہ ہذا کی جانب سے Siddiqsons Limited company کی جانب سے فضا میں ماحولیاتی اور انسانی صحت کیلئے مضرصحت بوائلر گیسوں کے ساتھ کاربن اخراج سے متعلق نوٹس اجراء اورصدیق سنز کو ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی کاروائی روکنے سے متعلق وارننگ دی گئی متعلقہ فرم کی جانب سے حاصل کردہ ماحولیاتی منظوری میں بیان کردہ شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے پر کمپنی کوایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈاِئریکٹرای پی اے کا کہنا ہے کہ کمپنی منیجمنٹ کو کہا گیا ہے کہ وہ صنعت کے اندر حالات کو درست کرنے کے لیے مناسب اقدامات کریں کوئلے اور لکڑی کے استعمال کو فوری طور پر روک دیں اور باقاعدہ کام کے لیے بوائلرز میں گیس کا استعمال کریں کیونکہ کوئلہ گرین ہائوس گیسوں میں حصہ ڈال رہا ہے جس میں بہت زیادہ مقدار موجود ہے۔ انسانی صحت کے لیے خطرہ اور قومی ماحولیاتی معیارات پر عمل کرنے کے لیے فوری اصلاحی کارروائی کریں ای پی اے کی ہدایات اور BEPA ایکٹ، 2012 کی سختی سے تعمیل کرنے کے لیے انتباہ اور ماحولیاتی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے جاری کیے گئے نوٹسز اورجرمانے کے بعد ای پی اے ایکٹ پر عملدرآمد کیلئے کاروائی شروع کی جائیگی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے طارق رندکا کہنا ہے کہ ہم کسی کو بھی ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے چاہیں وہ کتنا بھی بااثر ہوں حب کو اپنا گھر سمجھتا ہوں ہمیں ماحول کو صاف رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہوں گے۔ صدیق سنز کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے اورکمپنی منیجمنٹ کو واضح ہدایت کیساتھ کہا گیا ہے کہ وہ جرمانہ (07) دنوں کے اندر سرکاری خزانے میں جمع کروائیں بصورت دیگرانواِئرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی ایکٹ کےتحت ماحولیاتی آلودگی کے خلاف ورزی پرصنعتی یونٹ کو انوائرمنٹل ایکٹ کی دفعات کے مطابق بند یا سیل کرنا پڑے گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں