چاغی سمیت دالبندین شہر میں آئے روز دن کی روشنی میں گن پوائنٹ پر چوری قابل مذمت ہے ، سردارمحمد اعظم برہانزئی

بدھ 9 اکتوبر 2024 22:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2024ء) امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اجلاس منعقد ڈسٹرکٹ چاغی سمیت دالبندین شہر میں آئے روز دن کی روشنی میں گن پوائنٹ پر چوری قابل مذمت ہے ایس پی چاغی ایس ایچ او کی بھتہ خوری بند کرکے فوری محنتی ایس ایچ او تعینات کریں بابائیچاغی پینل کے مرکزی دفتر میں بابائیچاغی پینل کے سرکردہ رہنما سردار محمداعظم برھانزئی کی سربراہی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اجلاس منعقداجلاس میں چیرمین شیر جان کشانی وائس چیئرمین حاجی ملک عبدالرشید شہی وائس چیئرمین ملک نصرت اللہ نوتیزئی ٹکری ظہور احمد ساسولی حاجی بابو صالح محمد نوتیزئی حاجی ملک اللہ بخش نوتیزئی حاجی رسول نوتیزئی سابق چیرمین خلیفہ محمد انور نوتیزئی کونسلر حاجی محمدجمال بڑیچ کونسلر حاجی نور آحمد نوتیزئی حاجی میر نوشروان نوتیزئی حاجی نوروز خان نوتیزئی کونسلر سعد اللہ نوتیزئی کونسلر سردار سرفراز خان پہنجوزئی عید محمد بلوچ میر حسین جان نوتیزئی حیات اللہ سمالانی شہباز خان جمالدینی محمد اجمل نوتیزئی و دیگر شریک تھے اس موقع پر رہنماں نے امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ چاغی 42 اقوام کا مشیرکہ گھر ہے اور چاغی کی امن وامان کیلیے آباد تمام قبائل نے بیشمار قربانیان دی ہے مگر افسوس کہ اقتدار کے نشے میں دھت نمائندے اور دالبندین ایس ایچ او بھتہ خوری میں مصروف عمل ہیں دالبندین بازار سمیت شہر میں آئے روز چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے بابائے چاغی پینل ایک عوام دوست پینل اور 42 اقوام کا پینل ہے ایس پی چاغی نااہل ایس ایچ او کو فوری طور پر تبادلہ کرکے ایک محنتی اور قابل آفیسر کو تعینات کرکے امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر قابو کریں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں