الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ پی بی 8میں ضمنی انتخاب اور پی بی 44کے16پولنگ سٹیشنز پردوبارہ انتخابات کی تاریخ کو تبدیل کردیا

منگل 12 نومبر 2024 22:50

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ پی بی 8میں ضمنی انتخاب اور پی بی 44کے16پولنگ سٹیشنز پردوبارہ انتخابات کی تاریخ کو تبدیل کردیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2024ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ پی بی 8میں ضمنی انتخاب اور پی بی 44کے16پولنگ سٹیشنز پردوبارہ انتخابات کی تاریخ کو تبدیل کردیا ہے ، حلقہ پی بی 8پر پولنگ 14نومبر کی بجائے 17نومبر جبکہ حلقہ پی بی 44کے 16پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 21نومبر کی بجائے 12دسمبر کو ہوگی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 254کو الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن 58کے ساتھ ملاکر پڑھنے کے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے حلقہ پی بی 8کے 14نومبر کو ہونے والے انتخابات کی تاریخ تبدیل کردی ہے ،اب حلقہ پی بی 8سبی کے انتخابات حلقہ میں امن وامان کی مخدوش صورت حال کے پیش نظر 17نومبر کو ہونگے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حکومت بلوچستان کی جانب سے امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر انتخابات کی تاریخ تبدیلی درخواست کے مطابق حلقہ پی بی 44کے 16پولنگ اسٹیشنز پر 21نومبرکو ہونے والے انتخابات اب 12دسمبر 2024ء کو ہونگے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں