خضدار سے ایک اور قومی شاہراہ کا اضافہ ہونے جارہاہے گوادر ٹورتو ڈیرو شاہراہ تعمیر و تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ،میر عبدالرحیم کر د

جھالاوان سمیت پورے بلوچستان کے عوام مستقبل روشن اور تابناک ہے یہاں تجارتی مواقع میسرآئیں گے ،میئر خضدار

جمعرات 23 فروری 2017 18:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء و میئر خضدار میر عبدالرحیم کر د نے کہاکہ خضدار سے ایک اور قومی شاہراہ کا اضافہ ہونے جارہاہے گوادر ٹورتو ڈیرو شاہراہ تعمیر و تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔ اس شاہراہ کے تکمیل سے بلوچستان اندرونی سندھ او رپنجام سے لنک ہوجائیگا اور آمد و رفت وتجارتی سہولیات میسر آئیں گی ۔

جھالاوان سمیت پورے بلوچستان کے عوام مستقبل روشن اور تابناک ہے یہاں تجارتی مواقع میسرآئیں گے سڑکیں بنیں گی لوگوں کو کاروبار میسرآئیگا سفری سہولت بھی پیدا ہوگی ۔ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ خضدار ایک ایسے محل و وقع پر قائم ہے کہ جو تجارت اور آمدو رفت کے لئے بطور ایک جنکشن ثابت ہورہاہے ماضی میں بھی خضدار کی اہمیت موجود تھی اورآنے والے دور میں اس کی اہمیت میں مذید اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ونگو ہلِ گوادر رتوڈیرو قومی شاہراہ کے دورے کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیف آفیسر خضدار عبدالقیوم عمرانی عبدالقادر مینگل بھی ان کے ہمراہ تھے ۔میئر خضدار عبدالرحیم کرد نے کہا کہ شاہراہوں کی تکمیل مستقبل میں ترقی اور معاشی استحکام کے لئے ضمانت ہے۔ایک عرصے سے خضدار اور پورے ملک کے عوام کی یہ خواہش رہی ہے کہ گوادر رتوڈیرو شاہراہ مکمل ہو اور آمد ورفت کی سہولت میسر آجائے تاہم اب یہ شاہراہ تکمیل ہونے کے قریب ہے جس سے عوام کو مذید آمدو رفت کی مذید سہولیات میسرآئیں گی۔

انہوںنے کہاکہ خضدار بیسمہ شاہراہ پر بھی بہت جلد کام شروع ہونے والاہے ۔جھالاوان سمیت پورے بلوچستان کے عوام مستقبل روشن اور تابناک ہے یہاں تجارتی مواقع میسرآئیں گے سڑکیں بنیں گی لوگوں کو کاروبار میسرآئیگا سفری سہولت بھی پیدا ہوگی ۔ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ خضدار ایک ایسے محل و وقع پر قائم ہے کہ جو تجارت اور آمدو رفت کے لئے بطور ایک جنکشن ثابت ہورہاہے ماضی میں بھی خضدار کی اہمیت موجود تھی اورآنے والے دور میں اس کی اہمیت میں مذید اضافہ ہوگا۔۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں