برقی لائنوں کی مرمت کے باعث بجلی بندرہے گی ، کیسکو اعلامیہ

پیر 27 فروری 2017 18:25

برقی لائنوں کی مرمت کے باعث بجلی بندرہے گی ، کیسکو اعلامیہ
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں 28فروری کو مری آباد گرڈسٹیشن کے لیاقت بازارایکسپریس فیڈرسے صبح10بجے سے ایک بجے دن تک جبکہ سٹی گرڈکے جناح روڈ، اولڈسمنگلی، پی اے ایف (PAF)، انٹرکنیکٹر،نواں کلی اور بروری فیڈرز نیز سریاب گرڈکے جان محمدروڈ، انڈسٹریل گرڈکے ایسٹرن بائی پاس، اولڈ اورنیو پشتون آبادایکسپریس فیڈروں سے 12بجے سے سہ پہر3 بجے تک بجلی بندہوگی نیز سریاب گرڈکے اولڈلیاقت بازار اور انڈسٹریل فیڈرزسہ پہر3بجے سے شام 6بجے تک بجلی بندرہے گی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح یکم مارچ کو سٹی گرڈکے اولڈسمنگلی، پی اے ایف (PAF)، انٹرکنیکٹر اوربروری فیڈرزسے 12بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں