وزیراعظم کاکوٹلی آمدپرشانداروتاریخ سازاستقبال کرینگے ‘وزیراعظم فاروق حیدردورہ کوٹلی کے دوران میگاپراجیکٹس کا افتتاح‘ سنگ بنیاداورمزیدپراجیکٹس کااعلان بھی کرینگے

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماراجہ گلفرازکی بات چیت

پیر 27 فروری 2017 18:54

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماراجہ گلفرازنے کہاہے کہ وزیراعظم کاکوٹلی آمدپرشانداروتاریخ سازاستقبال کرینگے ،وزیراعظم راجہ فاروق حیدردورہ کوٹلی کے دوران میگاپراجیکٹس کاافتتاح،سنگ بنیاداورمزیدپراجیکٹس کااعلان بھی کرینگے، کچھ روزقبل بھمبرکے اندرمٹھی بھر چند لوگوں نے جنہیںگھرسے دوسری بارسالن بھی نہیںملتاانہوںنے شرانگیزی کرنے کی کوشش کی ہے ہمیںہمارے قائدین نے روکاہواہے وگرنہ اس وقت تک شر انگیزی کوسودسمیت قرض چکادیتے،تعمیروترقی کے دشمنوں،عوام کے دشمنوں کوآزادکشمیرکے اندرترقی،خوشحالی برداشت نہیںہورہی اس لیے وہ اوچھی حرکتوں پراترآئے ہیںہم واضح طورپریہ بتادیناچاہتے ہیںکہ اگرآئندہ اس قسم کی کوئی بھی گھٹیاحرکت کرنے کی کوشش کی توپھرلیگی کارکنان تمہاراگھروںسے نکلنا بند کر دیںگے ہم پاکستان وآزادکشمیرکی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سیاسی کارکن ہیںہمیںقائدین نے عوا م کی خدمت کرنا،عوامی مسائل کے حل کے لیے کرداراداکرناسکھایاہے اورہم اپنے قائدین کے حکم پرابھی تک خاموش ہیںوگرنہ ہم اینٹ کاجواب پتھرسے دیناجانتے ہیں۔

(جاری ہے)

راجہ گلفرازنے کہاکہ تعمیر وترقی کے دشمنوںکون لیگ کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی،راستہ روکنے والوںکوپہلے اپنے گریبان میںجھانکناچاہیے پانچ سال آزادکشمیرمیںلوٹ کھسوٹ،کرپشن کرنے والوںکوعوام سے کوئی ہمدردی نہیں،ہماری خاموشی کوکمزروی نہ سمجھاجائے ہم اینٹ کاجواب پتھرسے دیناجانتے ہیںہم سیاسی کارکن ہیںاورسیاست کرنا،عوام کی خدمت ،عوامی مسائل حل کرناہمیںقائدین نے سکھایاہے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان کے تاریخ ساز اورانقلابی تعمیروترقی کے اقدامات دیکھ کرسیاسی مخالفین بوکھلاہٹ کاشکارہوکراوچھی حرکتوںپراترآئے ہیںہم واضح طورپربتادیناچاہتے ہیںکہ اگرآئندہ اس قسم کی دوبارہ کسی بھی قسم کی کوئی غلطی کرنے کی کوشش کی توپھرلگ پتہ چائے گا۔

راجہ گلفراز نے کہاکہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر،سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان،وزیرمال کسٹوڈین سردارفاروق سکندراوردیگروزراء وممبران کابینہ کے ہمراہ ن لیگ نے آزادکشمیرکے اندرعوامی فلاح وبہبود،تعمیروترقی اورخوشحالی کے دورکاآغازکردیاہے آج پورے آزادکشمیرکے اندر بلاتخصیص سب کے کام ہورہے ہیںآزادکشمیرکے کسی بھی ضلع،تحصیل،حلقہ،یونین کونسل حتیٰ کے وارڈکے اندرتک بھی ن لیگ کی حکومت کے ثمرات پہنچ رہے ہیںآج عا م آدمی خوش ہے حکومت کے کام نظرآرہے ہیںن لیگ کی حکومت نے الیکشن میںجووعدے کئے تھے ان وعدوںپرسوفیصدعمل درآمدجاری ہے اورانشاء اللہ تعالیٰ ن لیگ کی حکومت کے موجودہ پانچ سال آزادکشمیرکی تعمیرو ترقی، خوشحالی، بہتری، میرٹ، گڈ گورننس اورعوام کی خوشحالی کے سال ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں