صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کررہی ہے،چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ

منگل 28 فروری 2017 21:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کے لئے صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کررہی ہے۔ گوادر میں فٹ سال گراؤنڈ کی تعمیر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گوادر میں فٹ سال گراؤنڈ کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس سے قبل چیف سیکریٹری بلوچستان نے فٹ سال گراؤنڈ میں فٹ بال کو کک لگاکر نمائشی میچ کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے چیف سیکریٹری کو بتایا گیا کہ ایک کروڑ اسی لاکھ روپے کی لاگت سے قلیل مدت میں یہ گراؤنڈ گوادر میں پدی زر کے مقام پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اس گراؤنڈ میں رات کو بھی فٹ سال میچز کا انعقاد کیا جاسکتا ہے ۔ چیف سیکریٹری نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرنا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ نوجوانوں کو معاشرے میں سماجی برائیوں سے بچانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وقتاً فوقتاً ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی ایک خوش آئند عمل ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کھلاڑی معاشرے سے سماجی برائیوں کے خاتمے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں