لیاری سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی کارکن تھیٹر آرٹسٹ فلم ہدایتکار مائین واحد بلوچ کی شارٹ فلم “ The mirror of life“ کی اسکریننگ کی تقریب گوادر آر سی ڈی سی کونسل ہال میں منعقد گوادر کی سماجی تنظیم میر عبدالغفور کلمتی

منگل 24 مئی 2022 00:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) ویلفئیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام اور بام فلم پروڈکشن آر سی ڈی سی گوادر کے تعاون سے مائین واحد کی شارٹ فلم کو تقریب کے پہلے حصے میں گوادر کے مرد اور خواتین کے لیے الگ الگ انتظامات کر کے بڑے پردے میں اسکریننگ کرکے دیکھایا گیا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس دوران لوگوں نے مائین واحد کی ہدایتکاری پر بنے والی شارٹ فلم کی کہانی کو پسند کرکے انکی محنت کو خوب سراہا اور شارٹ فلم “ The mirror of life “ کے اسکریننگ کے تقریب کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن رئٹائرڈ جمیل احمد اور گوادر کے معروف سیاسی و سماجی رہنماء چیرمین میر عبدالغفور کلمتی ویلفیئر ٹرسٹ میر ارشد کلمتی تھے تقریب کے دوسرے حصے میں شارٹ فلم “ The mirror of life “ کی موضوع سے متعلق ایک پینل ڈسکشن کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں مرد حضرات کی میزبانی بام فلم پروڈکشن کے سربراہ ذاکر داد نے کی جس کے مہمانوں میں ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن رئٹائرڈ جمیل احمد ، خیر جان آرٹ اکیڈمی کے خیر جان خیرول ، معروف بلوچی فلم ساز و ہدایتکار یونس حسین تھے جبکہ دوسری جانب خواتین کی میزبانی میر عبدالغفور کلمتی ویلفیئر ٹرسٹ گوادر کے معروف گلوکارہ سماجی کارکن مہر بلوچ نے کی جس کے مہمانوں میں فلم کے ہدایتکار مائین واحد ، معروف آرٹسٹ شاہنہ رشید ، اور گوادر کے سیاسی و سماجی کارکن عارفہ عبداللہ تھی جبکہ تقریب کے آخری حصہ میں منتظمین نے مہمانوں میں بلوچی روایتی چادر سوگات کے طور پر پیش کیا تقریب کی نظامت کے فرائض خیر جان رند نے ادا کیے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں