برائون جیم خانہ کوئٹہ میں جشن آزادی کے سلسلے میں سنگل ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد

جمعہ 17 اگست 2018 22:24

برائون جیم خانہ کوئٹہ میں جشن آزادی کے سلسلے میں سنگل ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد
کوئٹہ۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) برائون جیم خانہ کوئٹہ کے ٹینس کورٹ میں جشن آزادی 2018کے سلسلے میں سنگل ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔اس ٹورنامنٹ میں کلب کے سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل وسیع اختر شاہ اور ضیاء الدین کے درمیان کھیلا گیا جوکہ ضیاء الدین نے سے جیت لیا۔ اس سے پہلے رائونڈ میچوں میں ارشد محمود،سرفراز،دولت خان شیرانی، اقبال شاہ نے بھی حصہ لیا۔

(جاری ہے)

پہلا سیمی فائنل ارشد محمود اور وسیع اختر کے درمیان جبکہ دوسرا سیمی فائنل اقبال شاہ اور ضیاء الدین کے درمیان کھیلا گیا۔فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی ندیم اختر ایڈیشنل سیکریٹری نے برائون جیم خانہ کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں کو داد دی اورآخر میں کامیاب اور اچھی کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔تقریب کی صدارت ارشد شاہ نے کی۔انہوں نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور خصوصی انعام دیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں