بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ،ہاشم خان غلزئی

صوبے کے نوجوانوں کو سہولیات اور وسائل فراہم کئے جائیں تو وہ ہر شعبے میں اپنا نام پیدا کر سکتے ہیں،سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ

اتوار 24 مارچ 2019 18:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ہاشم خان غلزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اگر صوبے کے نوجوانوں کو سہولیات اور وسائل فراہم کئے جائیں تو وہ ہر شعبے میں اپنا نام پیدا کر سکتے ہیں کوہ پیمائی مشکل کام ہے بلوچستان کے نوجوان یوم آزادی کے موقع پر بلوچستان کے دو بلند ترین پہاڑی چوٹیوں کوہ زرغون اور زیارت میں کوہ Khalifat پر پاکستانی پرچم لہرائیں گے یہ دونوں ٹیمیں چلتن ایڈونچر ایسوسی ایشن اور کوہ شین کی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںہنہ لیک میں حیات درانی سپورٹس اکیڈمی میں کوہ پیما,ٹیموں کے نمائندوں کو پاکستانی پرچم دینے کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چلتن ایڈونچر ایسوسی ایشن کے بانی وسربراہ معروف غار شناس و کوہ پیما, صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی حیات اللہ خان درانی سمیت دیگر کسٹم کے حکام بھی موجود تھے ہاشم غلزئی نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ مختلف شعبوں کی طرح کھیلوں کے میدان میں نام پید اکرنے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے آج ہم صوبے کے کوہ پیماؤں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں پرچم دے رہے ہیں تاکہ وہ یوم پاکستان کے موقع پر بلوچستان کی بلند ترین پہاڑی چوٹیوں کو سر کر کے پاکستانی سبز ہلالی پرچم ان پر لہرائیں کوہ پیمائی مشکل کام ہے لیکن نوجوانوں کے جوش وجذبے کو داد دیتا ہوں کہ وہ یوم پاکستان کے موقع پر خوشی کو منانے کے لئے یہ اقدام اٹھا رہے ہیں ہماری دعا ہے کہ وہر میدان میں کامیاب اور کامران رہے یوم پاکستان کے اس دن کو آج ملک بھر میں شایان شان طریقے سے ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے پوری قوم متحد ہے اس موقع پر چلتن ایڈونچر ایسوسی ایشن کے سربراہ حیات اللہ درانی نے بتایا کہ آج س 35 سال قبل1984 میں چلتن ایڈونچرایسوسی ایشن نے پاکستانی پرچم کو یوم آزادی، یوم دفاع کے موقع پر صوبے کے مختلف علاقوں میں بلند ترین پہاڑوں کو سر کر کے ان کی چوٹیوں پر پاکستانی سبز ہلالی پرچم لہرایا ہے اور 35 سال سے یہ کام بخوبی ہماری ٹیم سرانجام دے رہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ چلتن ایڈونچر ایسوسی ایشن ایسوسی ایشن نے تین بار بیرون ملک لندن میں بھی پہاڑی چوٹی کو یوم آزادی کے موقع پر سر کر کے پاکستانی پرچم لہرا کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے انہوں نے بتایا کہ کو ہ پیما ٹیم کو سبز ہلالی پرچم دیئے گئے ہیں وہ آج ہی اپنے بیس کیمپوں میں قیام کر کے 23 کی علی الصبح مذکورہ پہاڑوں کی چوٹیوں کو سر کر کے ان پر پاکستانی سبز ہلالی پرچم لہرایا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں