کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان پولیس اور لیویز نے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا

اتوار 24 مارچ 2019 18:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پولیس اورلیویز نے کارروائیوں کے دوران 8ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ موبائل برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو اے ایس صدر ڈویژن زوہیب حسن کی قیادت میں صدرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 36مسروقہ موبائل برآمد کرلئے۔ اسی طرح چمن لیویز نے دو ملزمان ولی محمد اورعبدالبصیرکو گرفتار کرکے انکے قبضے سے متعدد مسروقہ موبائل برآمد کرلئے جبکہ آواران لیویز کے عملے نے کارروائی کے دوران محمد عالم سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں