کوئٹہ،آل پاکستان چیف منسٹر گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ

پاکستان واپڈا نے فاٹا کو 6-0 سے عبرتناک شکست دیدی بلوچستان اسپورٹس بورڈ نے پشین کی ٹیم کو دو صفر سے شکست دے کر کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:05

کوئٹہ،آل پاکستان چیف منسٹر گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) آل پاکستان چیف منسٹر گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں بدھ کے روز دو میچ کھیلے گئے پہلے شاندار میچ میں پاکستان واپڈا نے فاٹا کو 6-0 سے عبرتناک شکست دی،یک طرفہ مقابلے کے بعد واپڈا نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ ایک دوسرے میچ میں بلوچستان اسپورٹس بورڈ نے پشین کی ٹیم کو دو صفر سے شکست دے کر کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا بلوچستان بورڈ اور واپڈا کے درمیان کھیلے گئے میچ سے سیکرٹری کھیل عمران گچکی اور ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ بھی کھلاڑئوں کے حوصلہ افزائی کیلئے گرونڈ میں موجود تھے کامیابی پر مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ سیکرٹری اسپورٹس میر عمران گچکی اور ڈائریکٹر جنرل کھیل دورا بلوچ نے دونوں ٹیموں کو مبارک باد دی انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر گولڈ کپ کا انعقاد اگلے سال جون و جولائی میں کیا جائے گا جس میں نائٹ میچ کھیلے جائنگے ، جبکہ آج ٹورنامنٹ میں دو کوارٹر فائنل میچ کھیلے جائیں گے جس میں بلوچ کلب نوشکی کا مقابلہ مسلم کلب چمن جبکہ دوسرا میچ بلوچ کلب کوئٹہ اور صوبہ بلوچستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں