کوئٹہ اور چمن میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری

پیر 22 جنوری 2018 14:58

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور چمن اور گردونواح میں بارش جبکہ چمن کے قریبی پہاڑی علاقوں میں برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز علی الصبح چمن اور گردونواح میں بارش سے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ کوژک ٹاپ اور دیگر پہاڑوں پر برف باری سے سردی کی شدت میںاضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں بھی بارش کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ بارشیں نہ ہونے سے جہاں ایک جانب موسمی بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے وہاں کمسن بچے سب سے زیادہ موسمی بیماریوں سے متاثر ہوئے۔ طبی ماہرین کے مطابق بارشوں سے موسمی بیماریوں کا خاتمہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں