صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موسم خوشگوار، بارش سے طویل خشک سالی کے بعد راحت، لوگوں نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا،مچھلی اور گرم مشروبات کے مانگ میں اضافہ

پیر 21 جنوری 2019 15:16

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بارش اور برف باری کے بعد موسم خوشگوار ،خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا،مچھلی اور گرم مشروبات کے مانگ میں اضافہ ،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں طویل خشک سالی کے بعد ہفتے اور اتوار کو بارش اور برف بار ی کے بعد سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ موسم خوشگوار ہوگیا ہے پیر کو تعلیمی اداروں کی تعطیلات کی وجہ سے کوئٹہ شہر میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے میاں غنڈی نیشنل پارک ،ہنہ جھیل ،بے نظیر پارک اور دیگر تفریحی مقامات کار خ کرکے موسم سے خوب لطف اندوز ہوئے جبکہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی مچھلی ،ڈرائی فروٹ،قہوہ چائے اور گرم مشروبات کے استعمال میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

حالیہ بارشوں کے بعد کوئٹہ کے عوام اور زمینداروں نے سکھ کا سانس لیتے ہوئے اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ باران رحمت کے بعد صوبے میں جاری طویل خشک سالی کا جلد خاتمہ ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں