رحیم یارخان چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں فرینڈز بزنس فورم نے واضح اکثریت سے میدان مار لیا

ہفتہ 14 ستمبر 2019 14:20

رحیم یارخان چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں فرینڈز بزنس فورم نے واضح اکثریت سے میدان مار لیا
رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں فرینڈز بزنس فورم نے واضح اکثریت سے میدان مار لیا ،ایسوسی ایٹ کلاس اور کارپوریٹ کلاس سے ایگزیکٹو باڈی کی تمام 10 میں سے 9سیٹوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے فاؤنڈر گروپ ایک سیٹ جیت گیا,ایسوسی ایٹ پر ریاض الرحمان کامیاب دوسری جانب فرینڈز گروپ کے شفیق الرحمان دو ووٹوں سیہار گئی,فرینڈ بزنس گروپ کے ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدواروں میں خواجہ بشیر احمد ,اعظم شبیر ,افتخار انجم ,شاہد مشتاق اور کارپوریٹ کلاس سے غلام عباس چیمہ ,چوہدری محمد شفیق ,عاطف غفار ,خلیل احمد ,حافظ عمر فاروق نے میدان مار لیا, اس موقع پر فرینڈ بزنس فورم کے چئیرمین تحریک انصاف کے ممبر صؤبائی اسمبلی و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشر و زکوة چوہدری محمد شفیق کو ممبران نے مبارک باد دی, سابق صدر چوہدری شفیق, عبدالروف مختار, چوہدری اکرم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شفیق نے کہا کہ وہ ضلع بھر کی تاجر برادی کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ان کے گروپ کے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا,ایوان صنعت و تجارت کے منتخب ہونے والے امیدوار تاجر برادری کے حقوق کے لیے ہمہ وقت جدوجہد کریں گے چیمبر آف کامرس الیکشن میں کارپوریٹ کلاس315 میں سی293جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس 900 میں سے 795 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں