رحیم یار خان ،خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ایکسٹریم کامرس کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

بدھ 20 اکتوبر 2021 13:46

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2021ء) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ایکسٹریم کامرس کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے لئے ڈیپارٹمنٹ آف مینجمنٹ سائنسز اور بزنس انکوبیشن سنٹر نے تقریب کا انعقاد کیا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر نے بھی شرکت کی۔ ایکسٹریم کامرس لاہور بیسڈ کمپنی ہے جو یونیورسٹی طلبا کو ای کامرس ٹریننگ کے لئے بغیر فیس کے اپنے ٹریننگ پیکج وڈیو بوٹ کیمپ 2021 کی access فراہم کرے گی۔

خواجہ فرید یونیورسٹی کی طرف سے کنوینر بزنس انکوبیشن سنٹر ڈاکٹر صغیر نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔ ایکسٹریم کامرس کا وڈیو بوٹ کیمپ پیکج کامرس کورسز پر مشتمل ہے جو کہ طلبا میں ای کامرس کے حوالے سے مہارت پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

ایکسٹریم کامرس مستقبل میں یونیورسٹی سٹوڈنٹس کے لئے ٹریننگ ورکشاپس اور سیمینارز کا بھی انعقاد کرے گا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر کا کہنا تھا کہ طلبا کو اچھی لرننگ سہولیات فراہم کرنا یونیورسٹی کی اولین ترجیح ہے۔ ای کامرس نے دنیا میں ٹریڈ اور بزنس کو یکسر تبدیل کر دیا ہے۔ ای کامرس سکلز میں طلبا مہارت حاصل کر کے ملک کی تعمیر و ترقی میں بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرشید، ڈاکٹر فرحان جہانگیر چغتائی، ڈاکٹر اسلم خان، ڈاکٹر جلات خان، ڈاکٹر یاسر نیاز، ڈاکٹر ندیم سلامت و دیگر فیکلٹی ممبرز شامل تھے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں