اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی بس حادثے کا شکار ہوگئی‘چھ طلباء معمولی زخمی

جمعرات 18 نومبر 2021 12:27

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2021ء) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی بس حادثے کا شکار ہوگئی تفصیلات کے مطابق طلباء وطالبات کو لانے والی بس صادق آباد سے رحیم یار خان آتے ہوئے چک نمبر 145کے قریب گنے کی ٹرالیوں کے رش اور کم چوڑی سڑک کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی6طلباء معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ریسکیو 1122کی مدد سے شیخ زید ہسپتال لے جایا گیا جہاں فوری طبی امداد کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کیمپس ڈائریکٹر محمد عمیر اشرف کے مطابق حادثے کی طلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے اور اس سلسلے میں ریسکیو 1122اور شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹروں کی جانب سے مستعداور تعاون قابل تعریف ہے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں