رحیم یارخان،خواجہ فرید یونیورسٹی میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو جاب آفر لیٹرز دیئے گئے

ہفتہ 20 نومبر 2021 17:01

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2021ء) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان میں سلیکشن کمیٹی انٹرویوز کے بعد کامیاب ہونے والے امیدواروں کو جاب آفر لیٹرز دیئے گئے۔  وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر نے گریڈ ایک سے سولہ تک کے سلیکشن کمیٹی انٹرویو پاس کرنے والے انتیس امیدواروں کو منعقدہ تقریب میں جاب آفر لیٹرز دیئے۔

تقریب کا اہتمام رجسٹرار آفس کی طرف سے کیا گیا۔ اس سے قبل تیس سے زائد سلیکٹ ہونے والے گریڈ ایک سے سولہ تک کے امیدواران کو جاب آفر لیٹرز دیئے جا چکے ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر کا کہنا تھا امیدواران کی سلیکشن قانون اور ضابطے کے مطابق میرٹ پر کی گئی۔ انہوں نے آفر لیٹرز حاصل کرنے والے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ پوری لگن، محنت اور ایمانداری سے اپنا کام کریں اور یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی میں بھر پور طریقے سے اپنا حصہ ڈالیں۔

ذمہ دارانہ طریقے سے اچھا کام کرنے والے ملازمین ادارے کا اثاثہ ہوتے ہیں۔ اس موقع پر ڈین آف آل فیکلٹیز پروفیسر ڈاکٹر ارشد لغاری، اسسٹنٹ ڈین ڈاکٹر احمد صہیب، ڈاکٹر اسلم خان، ڈاکٹر یاسر نیاز اور دیگر ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں