خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان میں سیمینار کا انعقاد

جمعرات 12 جولائی 2018 15:40

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان میں Action Against Hungerسے متعلق انجینئر ڈاکٹر شاہد حبیب (ایڈوائزر سیمینار) نے سیمینار کا انعقاد کرایا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ڈین آف آل فیکلٹی انجینئر پروفیسر ڈاکٹر منیر احمد نے اپنی گفتگو میں طلباء و طالبات کو بتایا کہ معاشرے میں انتہائی غریب ، لاچار اور بے روزگار لوگ رہتے ہیں جن سے ہم بے خبر زندگی گزارتے ہیں۔

ہمیں چاہئے کہ حسب توفیق یونیورسٹی میں فنڈ اکٹھا کرکے انتہائی غریب اور بے روزگار لوگوں کی مدد کریں تاکہ معاشرے میں رہتے ہوئے وہ بھی اپنے پائوں پر کھڑے ہو سکیں اور اپنی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرسکیں۔

(جاری ہے)

ہمار ا مذہب دین اسلام میں بھی زکوٰة ، صدقات ، عشر ، فطرانہ پر سختی سے تاکید کی گئی ہے۔ ا سلام نے ہمیشہ لاچار و نادار ، ضعیفوں ، بیوائوں ، یتیموں، مسکینوں غریبوں کی مدد کے بارے بتایا ہے کہ ان کی مدد کرنا نہایت ثواب کا کام ہے تاکہ غریب لوگ بھی اپنی زندگی کی خوشیاں سمیٹ سکیں۔

اس سیمینار کو منعقد کرنے کا دوسرا اہم مقصد یہ بھی تھا کہ طلباء و طا لبات کی ٹریننگ دی جائے تاکہ آنے والے وقتوں میں ان کو معاشرے کے مسائل اور حالات کا بخوبی اندازہ ہو اور آنے والے وقتوں میں طلباء غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کیلئے تنظیمیں اورکمیٹیاں بھی تشکیل دیں سکیں۔ اس موقع پرانجینئر خلیل احمد، ڈاکٹر محمد یاسر، انجینئر یاسر یاسین ، انجینئر حماد خالد بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں