رحیم یار خان‘حمزہ شوگر ملز خانپور میں بوائلر پھٹنے کے باعث تین افراد زخمی

اتوار 17 مارچ 2019 14:15

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2019ء) حمزہ شوگر ملز خانپور میں بوائلر پھٹنے کے باعث تین افراد زخمی، بوائلر پھٹنے سے ایک مزدور شدید جھلس گیا تھا جسے ملتان برن یونٹ شفٹ کیا گیا تھا، واقع کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خانپورفاروق قمرکی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جس کے دیگر ممبران میں انسپکٹر آف بوائلر/آئی پی ڈبلیو اینڈ ایم ڈیپارٹمنٹ بہاولپور، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122، سول ڈیفنس آفیسر رحیم یار خان، ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کواٹر خانپور شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سات رکنی کمیٹی نے حمزہ شوگر ملز کے متاثرہ ایریا کا وزٹ ،بوائلرز کے حفاظتی قوانین پر عملدرآمدانتظامات، بوائلرز سیکشن میں کام کرنے والے مزدوروں اور متعلقہ حکام سے معلومات کا حصول، شوگر ملز میں مزدوروں کے لئے دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیکر ایک مفصل رپورٹ مرتب کرنی ہے جس کی روشنی میں کمیٹی ممبران نے غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کرکے اندر سات یوم ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اپنی ہدایات میں اسسٹنٹ کمشنر خانپور کو واضح کہا ہے کہ کسی صورت ذمہ داروں کو معاف نہ کیا جائے اور حقائق پر مبنی مفصل رپورٹ فراہم کی جائے تاکہ ذمہ داران کو قرارواقعے سزا دلوائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں