حکومت پنجاب نے ’’قیمت پنجاب‘‘ کے نام سے انڈرائیڈ ایپلیکیشن متعارف کر ادی ، شہری سبزی و پھلوں کے سرکاری نرخ چیک کرسکیں گے

ہفتہ 18 مئی 2019 19:00

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) ناجائز منافع خوروں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لئے حکومت پنجاب نے ’’قیمت پنجاب(Punjab Qeemat )‘‘ کے نام سے انڈرائیڈ ایپلیکیشن متعارف کروادی جسے صارف اپنے اینڈرائیڈ موبائل پر ڈاؤن لوڈ کرکے اپنی تحصیل میں سبزی و پھلوں کے سرکاری نرخ چیک کرسکتا ہے اور زائد نرخ کی وصولی کی صورت میں موقع پر ہی کھڑے ہو کر اپنی شکایت اس ایپلیکیشن کے ذریعے درج کراسکتا ہے جس پر متعلقہ علاقہ کا مجسٹریٹس فوری طور پر ناجائزمنافع خور وں کے خلاف کاروائی عمل میں لائے گا۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں