رحیم یار خان، ہمیں قربانی کے فلسفے اور روح کو سجھنے کی ضرورت ہے، علامہ حسین احمد سعیدی

منگل 13 اگست 2019 17:55

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2019ء) پاکستان علماء و مشائخ کونسل کے سربراہ علامہ حسین احمد سعیدی نے اپنے روحانی دورہ کے دوران گانگا ہاؤس گانگا نگر میں جام محمد راشد مجنوں گانگا کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے ظہرانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں قربانی کے فلسفے اور اس کی روح کو سجھنے کی ضرورت ہے، اللہ کی رضاء کے سوا ہماری سوچ میں اور کسی قسم کی ملاوٹ نہیں ہونے چاہئیے۔

اللہ کے حکم اور اللہ کے حبیب کے فرمان کے مطابق زندگی گزار کر ہی ہم نجات پا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

علامہ حسین احمد سعیدی نے بتایا کہ ہر سال کی طرح مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ضلع رحیم یار خان کے مختلف شہروں اور قصبات میں قربانی کا بندوبست کیا گیا ہے، ہمارے کارکن اور معاون دوست نیکی کے اس کام کو بھر پور جذبے اور فرض شناسی کے ساتھ سر انجام دیتے ہیں، اللہ تعالی سب کچھ دیکھنے اور جاننے والا ہے۔ فیروزہ، لیاقت پور گانگا نگر رحیم یار خان، چاچڑاں شریف گانگا وغیرہ میں قربانی کے جانور ذبح کرکے ان کا گوشت مستحقین میں تقیسم کیاجائے گا۔ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ اللہ تعالی لالچ اور گمراہی سے ہم سب کو بچائے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں