رحیم یارخان، ایپکا ہاؤس میں جشن آزادی تقریب کاانعقاد

بدھ 14 اگست 2019 18:00

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2019ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن رحیم یارخان کے زیراہتمام ایپکا ہاؤس میں جشن آزادی کے سلسلہ میں تقریب کاانعقادکیاگیاً۔تقریب کے دوران جشن آزادی کیک کاٹنے کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ضلعی صدرایپکا چوہدری محمدبوٹاعابد‘جنرل سیکرٹری میاں اکرام الحق نے کہاہے کہ آزادی ہر کسی کا پیدائشی حق ہے مسلمانوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی زیر قیادت ہندوستان سے آزادی حاصل کی ۔

انہوں نے کہاکہ آزادی جدوجہد اور مسلسل کوششوں کا نام ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، نوجوان نسل اس قوم کا مستقبل ہیں جنہیں پڑھ لکھ کر اس ملک کو ترقی کی راہ گامزن رکھنا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ 14 اگست یوم آزادی کا دن ہم سے تجدیدعہدکاتقاضاکرتا ہے دوقومی نظریہ ہماری بقاء اوربہبود کی علامت اورضمانت ہے اپنے نظریات سے انحراف کرنیوالی اقوام نشان عبرت بن جاتی ہیں،قیام پاکستان کے اغراض ومقاصد سے انحراف نے ہمیں دوبارہ ایک قوم سے ہجوم بنادیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو 72ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست ہماری صدیوں کی آرزوؤں اور خوابوں کی تعبیر کا دن ہے۔ ملک کو باوقار بنانے کیلئے مسلسل جدوجہد کا عہد کرنا ہوگا۔ پاکستان لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں اورعظیم جدوجہد کا ثمر ہے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں