ایک اور امریکی خاتون پاکستانی لڑکے پر دل ہار بیٹھی

41 سالہ امریکی خاتون شہلا این پرنس نے پاکستان پہنچ کر اسلام قبول کیا،رحیم یارخان کے 24 سالہ نوجوان شہریار سے شادی کر لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 17 ستمبر 2019 11:14

ایک اور امریکی خاتون پاکستانی لڑکے پر دل ہار بیٹھی
رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2019ء) فیس بک کے دوستی نے ایک اور جوڑہ بنا دی۔فیس بک پر پاکستانی لڑکے سے دوستی کرنے والی امریکی خاتون اپنے محبوب کے لئے پاکستان چلی آئی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے لوگ ایک دوسرے سے صرف ایک بٹن دبا کر ہی رابطہ کر سکتے ہیں۔سوشل میڈیا کی وجہ سے جہاں دنیا بھر میں ہزاروں میل دور بسنے والے لوگ دوست بنے وہیں کچھ لوگوں کو اسی سوشل میڈیا کےذریعےاپنی محبت بھی مل گئی۔

امریکی خاتون پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر سیالکوٹ پہنچی تھی۔تاہم اب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک 41 سالہ امریکی خاتون شہلا این پرنس رحیم یارخان کے 24 سالہ نوجوان شہریار سے دوستی کی تھی جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کے عشق میں مبتلا ہوگیا اور دونوں نے شادی کا فیصلہ بھی کرلیا۔

(جاری ہے)

شیلا این پرنس خانپور کے نواحی علاقے دستی بلوچاںپہنچی جہاں انہوں نے اسلام قبول کیا اور چوبیس سالہ شہریار سے نکاح کرلیا۔

اس موقع پر دلہے شہریار کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل ہماری فیس بک کے ذریعے دوستی ہوئی تھی اور دوستی محبت میں بدل گئی تو دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔دولہا اور دلہن کی شادی پر عزیزواقارب اور اہل علاقہ کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔جب کہ دلہن کا کہنا ہے کہ مجھے پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی۔یہاں کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں اور یہاں کے کلچر نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔

۔واضح رہے اس سے قبل امریکہ کی ایک اور خاتون لاہور کے رہائشی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچی اور دونوں نے شادی کر لی تھی۔ 23 سالہ محسن اور 19 سالہ ماریہ انجیلا کی سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر دوستی ہوئی، لیکن کچھ ہی عرصے کے بعد یہ دوستی پیار میں بدل گئی۔ محسن کی محبت میں گرفتار ہو کر 19 سالہ ماریہ انجیلا ہزاروں میل کا سفر طے کر کے لاہور پہنچی اور پاکستان کی بہو بن گئی۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں