مستحق ہنر مند افراد کومالی امداد کی فراہمی احسن اقدام ہے،اے سی(ایچ آر) رحیم یار خان

جمعرات ستمبر 21:16

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) معاشرے کے کم آمدنی والے مستحق ہنر مند افراد کو حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زکواة و عشر کی جانب سے مالی امداد کی فراہمی احسن اقدام ہے، حکومت کے اس اقدام سے محدود کاروبار کے ذریعے ملک سے بے روزگاری کے خاتمے کے علاوہ لوگو ں کا معیار زندگی بھی بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر) رحیم یار خان ریاست علی نے ڈسٹرکٹ زکواة آفیسر محمد اکرم کے ہمراہ ووکیشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سے فارغ التحصیل طلباء و طالبات کو 50ہزار فی کس مالی امداد کے حوالہ سے انٹرویو کے موقع پر کیا۔

انٹرویو پینل میں ضلع بھر کے ووکیشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل رائو محمد لقمان، رشید احمد، محمد عمران شبیر، محمد علی، اسد بشیر، محمد سجاد شفیق، ڈاکٹر کیپٹن(ر)محمد عطاء اللہ، محمد فراصت حسین،اعظم شبیر سمیت دیگر ممبران موجود تھے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ محکمہ زکواة و عشر کی جانب سے ضلع بھر کے ووکیشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سے فارغ التحصیل طلباء و طالبات کو 50ہزار فی کس دیئے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع رحیم یا رخان کے لئی25لاکھ کی مالی امداد فراہم کی گئی ہے جو 50 مستحق طلباء و طالبات میں میرٹ پر فی کس50ہزارزکواة فنڈز سے تقسیم کی جائے گی۔ضلعی زکواة افسر محمد اکرم نے بتایا کہ محکمہ زکواة و عشر فنی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں زیر تربیت طلباء و طالبات کے اخراجات سمیت انہیں کورس مکمل کرنے پر مالی مدد بھی فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کے تحت25لاکھ روپے کی مالی امداد50مستحق طلباء و طالبات میں میرٹ پر تقسیم کی جائے گی جس کے لئے انٹرویو کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا مشن ہے کہ بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے محدود کاروباری ذرائع کو فروغ دیا جائے تاکہ یہ تکنیکی ماہرین اپنی اور گھریلومعاشی صورتحال بہتر بنانے کے ساتھ ملکی ترقی میںبھی اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔

رحیم یار خان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments