شہر کی تعمیروترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،چوہدری آصف مجید

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:16

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری آصف مجید سے شہریوں کے نمائندہ وفود نے ملاقات کی اورمسائل سے آگاہ کیا،شہرکے مختلف وارڈز سے آئے ہوئے شہریوں نے ایم پی اے چوہدری آصف مجید کو سیوریج کی ناقص صورت حال بارے آگاہ کیا۔گلشن اقبال رحیم یار خان سے سابق ممبر میونسپل کمیٹی چوہدری نعمان صغیر ،عباسیہ ٹائون سے چوہدری جاویداختر،چوہدری عاصم غنی ،سابق کونسلر رانا عبدالحمید خان نے مکمل بریفنگ دی اور اس میں بہتری لانے کی ضرورت پرزوردیا۔

(جاری ہے)

چوہدری آصف مجید نے کہاکہ شہر کی تعمیروترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ،پی ٹی آئی کی حکومت کو مسائل ورثے میں ملے ہیں جن کو حل کرنے کے لیے ہم تمام تروسائل بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کو درست سمت میں لے کر جا رہی ہے اور ہماری جدوجہد پاکستان کو سدھارنے اور عوام کو خوشحال کرنے کی ہے اور ہمارا ہر قدم وطن عزیز کی بہتری کیلئے اٹھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے کبھی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کی اور نہ کبھی آئندہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے درست اقدامات جلد ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں