خاتون ٹیچر کی 12 سالہ بچے سے زیادتی

لیڈی ٹیچر نے نشہ آور چیز کھلا کر بچے کے ساتھ زیادتی کی،ویڈیو بنا کر بلیک میل کیا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 15 اکتوبر 2019 12:06

خاتون ٹیچر کی 12 سالہ بچے سے زیادتی
رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 اکتوبر 2019ء) : رحیم یا خان میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جس میں خاتون اسکول ٹیچر کے خلاف 12 سالہ بچے سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جناح پارک رحیم یار خان کے رہائشی زوہیب احمد نے تھانہ بی ڈویژن رحیم یار خان میں مقدمہ درج کرایا ہے۔مقدمے کے اندراج کے لیے دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لیڈی ٹیچر نے اس کے بھائی کو نشہ آور چیز کھلا کر بےہوش کیا اور سے زیادتی کی جب کہ متعدد بار اس کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ خیال رہے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات رک نہیں رہے۔پاکستان کے مختلف شہروں میں بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جس نے والدین کی لاپرواہی اور پولیس کی کارگردگی پر بھی سوالات اٹھا دئیے ہیں۔گذشتہ ماہ پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں بچوں کے اغوا کے بعد قتل کے واقعات سامنے آئے تھے جہاں چار بچے اغوا کے بعد قتل کیے گئے ۔

تین ماہ پہلے چار بچے پراسرار طور پر لاپتہ ہوئے تھا۔ لواحقین نے گمشدگی کی رپورٹ پر پولیس کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر شدید احتجاج بھی کیا تھا۔ معاملہ اس وقت سنگین ہوا جب انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے سے بچوں کے ڈھانچے ملے اور یہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ یہ انہی لاپتہ بچوں کے ہیں۔ اس واقعے میں ملوث ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا تھا۔تھا۔ملزم شہزاد نے ابتدائی تفتیش میں بچوں سے زیادتی کا اقرار کر لیاتھا۔

بتایا گیا تھا شہزاد کے والد محمد حسین نجی کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ ہے۔36 سالہ شہزاد 4 بچوں کا باپ اور ٹریکٹر ڈرائیور ہے۔ بچے کی لاش اور باقیات کی بھی ایک اور ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے اطالاع دی تھا۔والد محمد حسین نے بتایا کہ بیٹا بچوں سے زیادتی کے کئی واقعات میں ملوث ہے۔جیو فرانزک سے ملزم شہزاد کی لوکیشن پہلے کراچی پھر رحیم یار خان کی آئی جس کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں