وزیراعظم کے استعفیٰ کے بنا گھر واپس آنے کی ہمت کیسے ہوئی، جے یو آئی ف کے رہنما کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی پٹائی کر ڈالی

رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے مولوی فضل الدین نے پولیس سے اس کی اہلیہ کیخلاف قانونی کاروائی کرنے کی اپیل کر دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 نومبر 2019 22:53

وزیراعظم کے استعفیٰ کے بنا گھر واپس آنے کی ہمت کیسے ہوئی، جے یو آئی ف کے رہنما کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی پٹائی کر ڈالی
رحیم یار خان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 نومبر2019ء) وزیراعظم کے استعفیٰ کے بنا گھر واپس آنے کی ہمت کیسے ہوئی، جے یو آئی ف کے رہنما کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی پٹائی کر ڈالی، رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے مولوی فضل الدین نے پولیس سے اس کی اہلیہ کیخلاف قانونی کاروائی کرنے کی اپیل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے۔

جے یو آئی ف سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی رہنما مولوی فضل الدین اپنی اہلیہ کیخلاف شکایت درج کروانے کیلئے پولیس کے پاس جا پہنچا۔ مولوی فضل الدین نے پولیس کو درج کروائی گئی شکایت میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی اہلیہ نے اسے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے واپس آنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ مولوی فضل الدین کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت کرنے کے بعد گھر پہنچنے پر اس کی اہلیہ نے اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک تو تم اتنے دنوں تک گھروں سے باہر رہے اور پھر وزیراعظم کو استعفیٰ بھی لے کر نہیں آئے۔

(جاری ہے)

جب وزیراعظم کا استعفیٰ لے ہی نہیں سکتے تھے تو پھر گھر سے اتنے دن باہر کیوں رہے اور دھرنے میں شرکت کیوں کی۔ مولوی فضل الدین نے پولیس سے درخواست کی ہے کہ اس کی اہلیہ کیخلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے۔ واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینلز کے پروگرامز میں کئی جے یو آئی رہنماوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی بیویوں نے انہیں ہدایت کر رکھی ہے کہ وہ وزیراعظم کا استعفیٰ لے بغیر گھروں کو واپس نہ آئیں۔ اب لوگ سوال کر رہے ہیں کہ آپ وزیراعظم کا استعفیٰ تو لے نہیں سکے، تو اب اپنی بیویوں کو کیا منہ دکھائیں گے؟
                                 

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں