عمران خان ہی 2023ئ تک وزیر اعظم ہیں‘جہانگیر ترین

حکومت کر پشن‘ظلم‘ناانصافی اور معاشی مسائل کو پاکستان سے ’’مائنس‘‘ کر دیگی‘تمام ادارے اور عوام ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے ایک پیج پر ہیں،ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال سے ملاقات میں گفتگو

منگل 10 دسمبر 2019 17:36

عمران خان ہی 2023ئ تک وزیر اعظم ہیں‘جہانگیر ترین
رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماجہانگیرترین نے کہاہے کہ عمران خان ہی 2023ئ تک وزیر اعظم ہیں‘حکومت کر پشن‘ظلم‘ناانصافی اور معاشی مسائل کو پاکستان سے ’’مائنس‘‘ کر دیگی‘حکومت‘تمام ادارے اور عوام ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے ایک پیج پر ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو معاشی بحران‘ کر پشن‘لوٹ مار‘مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل کے سواکچھ نہیں دیا اسی لیے عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے اپوزیشن جماعتوں کو عام انتخابات میں مستر دکرتے ہوئے تحر یک انصاف کی قیادت پر اعتماد کا ظہار کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ تحر یک انصاف عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئی ہے اورعوام نے ہمیں پانچ سال حکومت کر نے کا مینڈ یٹ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عمران خان اور عمران خان تحر یک انصاف ہیں ،اپوزیشن مائنس ون کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں