عوامی نیشنل پارٹی کے وفد کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

پیر 24 فروری 2020 19:57

عوامی نیشنل پارٹی کے وفد کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پیر کو عوامی نیشنل پارٹی کا وفد جس میں میاں افتخار حسین، امیر حیدر خان ہوتی، سینیٹر زاہد خان اور منظور خان شامل تھے، نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور انہیں 10 مارچ کو عوامی نیشنل پارٹی کے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں