رحیم یار خان، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا عید الفطر کے حوالے سے مختلف مقامات کا دورہ

منگل 26 مئی 2020 19:15

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا عید الفطر کے حوالے سے دارالامان، ڈسٹرکٹ جیل، شیخ زید ہسپتال، شیخ خلیفہ کورونا آئسولیشن وارڈ، اسلامیہ یونیورسٹی کورونا قرنطینہ اور دانش سکول قرنطینہ سنٹرز اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ، کورونا آئسولیشن وارڈز، قرنطینہ مراکز میں مذہبی تہوار عید الفطر کو اپنے فرائض پر قربان کرنے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ ڈسٹرکٹ جیل میں اسیران اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو ، دارلامان میں بچوں و خواتین کو عید گفٹس دیتے ہوئے عید الفطر کی مبارک باد دی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر)ریاست علی سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ قوم اس سال عید الفطر کا تہوار غیر معمولی حالات میں منا رہے ہیں ، کورونا وائرس سے دنیا سمیت پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور ملک بھر میں ہزاروں مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ کراچی طیارہ کے المناک حادثہ نے بھی اس تہوار کی خوشیاں ماند کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہم اس تہوار کو نہایت سادگی سے منائیں، غیر ضروری میل جول اور سفر سے گریز کریں اور کورونا سے بچائو کے لئے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی اس تہوار کے موقع پر کورونا وائرس سے متاثرہ شہریوں کی جلد صحت یابی اور کورونا ، طیارہ حادثہ میں وفات پانے والے شہریوں کی مغفرت کی خصوصی دعائیں کریں۔

انہوں نے ان تمام تر حالات میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس اور دیگر طبی عملہ کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہ ہیروز اپنی جانوں کی پروا نہ کرتے ہوئے کور ونا وائرس کے مریضوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لئے بے لوث اپنے فرائض کی ادائیگی کر رہے ہیں قوم ہمارے ان ہیروز کو بھی اپنی دعائوؤ ں میں یاد رکھے۔ڈپٹی کمشنر نے شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور چلڈرن وارڈز میں زیر علاج بچوں میں عید گفٹس تقسیم کئے۔انہوں نے دارلامان ، چائلڈ پروٹیکشن اور ڈسٹرکٹ جیل میں بھی عید گفٹس تقسیم کیے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں