رحیم یار خان، فضیل اصغر گجر کا چوہدری بشیر احمد وڑائچ مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت

منگل 26 مئی 2020 19:15

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2020ء) چیف سیکرٹری بلوچستان چوہدری فضیل اصغر گجر نے چوہدری اصغرگجر کے ہمراہ چک نمبر105 پی پہنچ کر ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، چوہدری فاروق وڑائچ، چوہدری انصراقبال وڑائچ، حاجی اسجداقبال وڑائچ اورچوہدری آصف اقبال وڑائچ سے ملاقات کی اوران کے والد چوہدری بشیر احمد وڑائچ مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور پسماندگان کو صبرجمیل کی تلقین کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے چوہدری بشیر احمد وڑائچ مرحوم کی سیاسی وسماجی خدمات کی بھی تعریف کی۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں