کراچی طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے رحیم یارخان کے رہائشی سلیم اسلم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا

پیر 1 جون 2020 13:47

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) کراچی طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے رحیم یارخان کے رہائشی سلیم اسلم کی نماز جنازہ سوموار کے دن مرکزی عید گاہ میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ان کے گھر والوں کے مطابق سلیم اسلم اپنی بیمارجوکہ کراچی میں بیٹی کے پاس رہائش پذہر تھیں ان کی تیمارداری کے لئے لاہور ائیرپورٹ سے کراچی کے لئے سفر کیا تھاجوکہ جان لیوا ثابت ہوا اب کا ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد میت گذشتہ روز وارثان کے حوالے کی گئی اور ان کے آبائی گھر عزیز آباد کے قریب کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں