ضلع رحیم یار خان میں 144 کشمیری ووٹرزنے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا

اتوار 25 جولائی 2021 15:45

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) ضلع رحیم یار خان میں 144 کشمیری ووٹرزنے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔آزاد کشمیر کے دو حلقوں ایل اے 34 جموں اور ایل اے 42 کشمیر ویلی کے لیئے پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے عشر وزکو چوہدری محمد شفیق اور سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق نے ایم پی اے چوہدری آصف مجید کے ہمراہ آزاد کشمیر انتخابات کے سلسلہ میں رحیم یار خان میں انتخابی عمل کا جائزہ لیااس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنمائوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں