رحیم یار خان میں آزاد کشمیر الیکشن کے دوران بدنظمی ،پولنگ کچھ دیر کیلئے موخر کی گئی

اتوار 25 جولائی 2021 15:45

ْرحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) رحیم یار خان میں آزاد کشمیر الیکشن کے دوران بدنظمی کے باعث پولنگ کچھ دیر کے لئے موخر کی گئی،(ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آنے سے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے مداخلت کرکے سیاسی کارکنوں کو منشر کردیا تاہم ن لیگ کے کارکنوں کے مطابق ان کے پولنگ ایجنٹ کو پولنگ اسٹیشن میں چار گھنٹے تک اندر داخل ہونے نہیں دیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کے سیاسی رہنماں کا کہناتھاکہ پولنگ اسٹیشن میں صرف کشمیری پولنگ ایجنٹون کو ہی داخلہ کی اجازت ہے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں