بلاول بھٹو زرداری سے سیڈ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

جمعہ 10 ستمبر 2021 00:04

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سیڈ کارپوریشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں سیڈ کارپوریشن کے وفد نے ادارے کے مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

بتایاگیا کہ کاشت کے لئے بیج کی ناقص کوالٹی ملک بھر کے کسانوں کے لئے ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے، سیڈ کارپوریشن کا ملک بھر میں فعال کردار کسانوں کے مسائل کے حل میں مفید ثابت ہوگا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رانا محمد سلیمان، خلیل احمد سنکت، میاں شہباز اور شہزاد عادل باجوہ نے ملاقات کی۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں