بلاول بھٹو زر داری کا چوہدری جہانزیب رشید سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 11 ستمبر 2021 00:13

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پی پی پی رحیم یار خان کے جنرل سیکریٹری چوہدری جہانزیب رشید کی رہائش گاہ پر پہنچے اور چوہدری جہانزیب رشید سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رحیم یار خان کے سابق جنرل سیکریٹری رئیس محمد دین ورند اور بانی رکن انور ہاشمی کے لواحقین سے بھی تعزیت کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع رحیم یار خان کے سابق صدر شاہد چوہان اور بانی رکن صابر بھولا کے لواحقین سے بھی تعزیت کا اظہار کیا ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لیاقت پور کے سابق جنرل سیکریٹری سید تصور حسین اور صادق آباد کے سینئر نائب صدر ماسٹر سرور جاوید کے لواحقین سے بھی تعزیت کااظہار کیا ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعاکی ۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں