لودہراں، 5 روزہ انسداد پولیو مہم ، 3 لاکھ 21 ہزار 564 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ عمران قریشی ڈپٹی کمشنر لودہراں

ہفتہ 18 ستمبر 2021 13:17

لودہراں، 5 روزہ انسداد پولیو مہم ، 3 لاکھ 21 ہزار 564 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ عمران قریشی ڈپٹی کمشنر لودہراں
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 18 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،عرفان اعوان) ڈپٹی کمشنرعمران قریشی نے کہا ہے کہ5روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر3لاکھ21ہزار564 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جائے گی۔انسدادِ پولیو مہم کا آغاز20ستمبر سے ہوگا جو 24ستمبر2021ء تک جاری رہے گی۔انسداد پولیومہم کے پہلے تین دن کے دوران گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ بعدازاں دو دن پولیو ویکسین نہ پینے والے بچوں کو ازسرنو تلاش کر کے پولیو ویکسین کی خوراک پلائی جائے گی۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کہی۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سجاد اختر، نمائندہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر رضوان، فوکل پرسن محکمہ ہیلتھ راشد ستار، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئر آفیسر مدثرہاشمی، محکمہ پولیس،محکمہ صحت و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عامر بشیرنے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں پیشرفت اور اہداف کے حصول بارے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کو بتایا گیاکہ ضلع میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسدادپولیوویکسین کے قطرے پلانے کیلئے ضلع  میں 174ایریا انچارچ،952موبائل ٹیمیں 63فکسڈ ٹیمیں اور21ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تحصیل لودھراں میں پانچ سال تک کی عمر کے 1لاکھ42ہزارسے زائد، تحصیل کہرڑوپکا میں 93ہزار131اور تحصیل دنیا پور میں 86ہزار429بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اجلا س کو بتایا گیاکہ انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے 73یونین کونسل ایم اوز،175 ایرایا انچارج، 952موبائل ٹیمیں، 60فکسڈ ٹیمیں جبکہ 21ٹرانزٹ ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ انسداد پولیو مہم کے سو فیصد اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے ٹیموں کی ٹریننگ بھی کی گئی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ سپیشل مجسٹریٹس، محکمہ پاپولیشن ویلفیئر اور محکمہ لوکل گورنمنٹ بطور تھرڈ پارٹی انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ کریں گے۔اجلاس کو بتایا گیاکہ انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔ اجلا س کو بتایاگیا کہ 6سے 11ماہ کے بچوں کو نیلا کیپسول جبکہ 12سے 59ماہ کے بچے کو وٹامن اے کے سرخ کیپسول دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں