رحیم یار خان ،بدنام زمانہ ڈاکوئوں کے گینگ کادن دیہاڑے دو پیٹرول پمپوں پر حملہ ،9افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

اتوار 10 اکتوبر 2021 19:55

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2021ء) رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں بدنام زمانہ ڈاکوں کے گینگ نے دن دیہاڑے دو پیٹرول پمپوں پر حملہ کرکے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق صادق آباد کے نواحی چوک ماہی میں بدنام زمانہ جرائم پیشہ انڈھڑ گینگ کے تین موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے دو پیٹرول پمپوں پر دن دیہاڑے حملہ کردیا اور فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے منور انڈھڑ غلام نبی فاروق شریف نذیر سمیت 9 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ہے لاشوں اور زخمی کوسول اسپتال صادق آباد شیخ زاید اسپتال رحیم یار خان لیجایا گیا ڈی پی او اسد سرفراز کے مطابق مقتولین کی جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ پرانی دشمنی تھی ،پولیس کے مطابق تین سال قبل پولیس نے انڈھڑ گینگ کے چھ افراد کو ہلاک کیا تھا ،ڈاکوئوں نے بدلے میں پولیس اہلکار کوبھی شہید کیا تھا جبکہ مقتولین پر انڈھڑ گینگ کی مخبری کا الزام تھا جس کا ڈاکوں نے بدلہ لیا ہے،جبکہ معاملہ پر وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں